“بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو پر شی جن پھنگ کے نظریات ” کےعربی ورژن کا ابوظہبی میں پروموشنل اجلاس
ابوظہبی :کتاب “بیلٹ اینڈ روڈ پر شی جن پھنگ کے نظریات” کے عربی ورژن کا پروموشنل اجلاس 29 اپریل کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوا، جس میں چین اور یو اے ای میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔
ابوظہبی میں قائم عربی زبان کے مرکز کے ڈائریکٹر علی بن تمیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو اکیسویں صدی کے عظیم ترین اقدامات میں سے ایک ہے اور رواداری اور جیت جیت کے نتائج سے بھرپور اقدار کے فریم ورک کے تحت بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو شاہراہ ریشم پر ایک “لائٹ ہاو ٔس” کے مترادف ہے جو تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا ۔
یو اے ای ٹرینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد علی نے اپنی تقریر میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ اہم ترین عالمی اقدامات میں سے ایک ہے۔ مذکورہ کتاب انتہائی نظریاتی اور عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی رابطے کے ایک اہم حصے کی حیثیت سے متحدہ عرب امارات بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کے چوراہے پر واقع ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Trending
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔