by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خواجہ آصف کی اطالوی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی و فوجی تعاون پر بات چیت

فوٹو: اے پی پی 

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اٹلی کے وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو سے روم میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دفاعی، فوجی اور سیکیورٹی تعاون کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی، اقوام متحدہ کے امن مشن اور عالمی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر بھی اتفاق کیا۔ 

خواجہ آصف نے اطالوی وزیر دفاع کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے خوشی سے قبول کرلیا۔ دونوں وزرا اس سے پہلے فروری 2026 میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر بھی مل چکے ہیں۔



PNP

Comments are closed.