by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: نادرا سہولت سینٹرز پر ویکسی نیشن فیس کی ہزاروں روپے زائد وصولی

کراچی(پی این پی)کراچی کے نادرا سہولت سینٹرز پر ویکسی نیشن فیس کے لیے عمرہ زائرین سے ہزاروں روپے زائد وصول کیے جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  پاک آئی ڈی ایپ پر انفلوائنزا ویکسی نیشن کی فیس 1720اور گردن توڑ بخار ویکسین کی فیس 2785 روپے ہے جو مجموعی طور پر 4505 روپے بنتے ہیں۔ 

سہولت سینٹر پر سروس چارجز کے طور پر 150 روپے وصول کرنے چاہئیں مگر بیشتر سہولت سینٹرز پر قطاریں لگی دیکھی گئیں اور مجموعی طور پر 6 سے 7 ہزار روپے کی وصول کیے جارہے ہیں۔

عمرہ زائرین کی اکثریت کو جدید موبائل فون اور پاک آئی ڈی کے بارے میں معلومات نہیں جس کی وجہ سے بیشتر سینٹرز پر لوٹ مار بہت تیزی سے جاری ہے۔



PNP

Comments are closed.