by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس پر ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام

برائیڈن کارس— فائل فوٹو

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس پر کرکٹ بورڈ کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا گیا۔

31 سالہ برائیڈن کارس پر انگلش کرکٹ بورڈ کے پیشہ ورانہ ضابطۂ اخلاق کی شق 3.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، انہیں ڈربی نائٹ کلب واقعے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ایک نائٹ کلب کے باہر پولیس ہتھکڑیوں میں فاسٹ بولر کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

ڈربی میں 23 اگست کو پیش آنے والے واقعے پر کرکٹ ریگولیٹر کی تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں۔

ڈربی شائر پولیس نے مبینہ حملے کی تحقیقات کے بعد مزید کارروائی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برائیڈن کارس کا معاملہ آزاد کرکٹ ڈسپلنری پینل کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ معاملے کی کارروائی جاری ہے، اس پر مزید تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.