by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رحیم یارخان، خودکشی کا ڈراما رچانے والا ملزم گرفتار

رحیم یارخان میں 42 روز قبل خودکشی کا ڈراما رچانے والے ملزم نعمان ریاض کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق مقروض ملزم نےویڈیو بیان ریکارڈ کیا تھا کہ وہ خودکشی کرنے جارہا ہے، ملزم اپنی کار کوٹ سمابہ نہر میں گرا کر روپوش ہوگیا تھا۔

نہر سے ملزم کی کار نکالنے کی کوشش میں ایک ریسکیو اہلکار ڈوب کر شہید ہوگیا تھا۔

ملزم کے اہلخانہ کو لاش نہ ملی تو ملزم کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرادیا، اب ریسکیو اہلکار کی شہادت کا مقدمہ بھی ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان ریاض کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.