بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں باپ بیٹے نے 40 سالہ شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا
احمدیار(پی این پی )تھانہ احمدیارکی حدودمیںناجائزتعلقات کے شبہ میں باپ بیٹے نے 40 سالہ شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں34/KB میں محنت کش علی حسین مجاہد نے اپنے بیٹے اسد جنید کے ساتھی ملکر اپنی بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں سعید احمد لوہار کو زبردستی اپنے گھر میں لے کر کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے موت کی نیند سلادیا
دونوں باپ بیٹا جائے وقو ع سے فرارہوگئے تھانہ احمدیار پولیس نے مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا پولیس نے مقتول کے بھائی اللہ رکھا لوہار کی مدعیت میں باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
PNP
Comments are closed.