by Rao Imran Suleman
Rao Nama

تین ہفتے سے بوسان نہر میں پھنسی شارک کو نہ نکالا جاسکا

جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان کی ایک نہر میں کئی ہفتوں سے پھنسی شارک کو ریسکیو کرنے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوسکیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریباً ساڑھے 3 میٹر لمبی شارک کو پہلی بار 18 ستمبر کو بوسان کے نارتھ پورٹ کے ایک تنگ آبی راستے میں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد اسے کھلے سمندر میں واپس بھیجنے کی کوششیں شروع کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے جمعہ کو شارک کو نکالنے کے لیے دوسری مرتبہ ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے شارک کو پکڑنے کے لیے جال استعمال کیا، تاہم تقریباً دو گھنٹے کی کوشش کے بعد کارروائی روک دی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جال کے چٹانوں میں پھنسنے اور شارک کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے باعث آپریشن مزید آگے نہیں بڑھایا جاسکا۔

امدادی ٹیموں نے امید ظاہر کی ہے کہ شارک خود ہی راستہ تلاش کرتے ہوئے نہر سے نکل کر کھلے سمندر میں چلی جائے گی۔ کئی ہفتوں سے نہر میں موجود شارک کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بھی وہاں پہنچ رہی ہے۔

PNP

Comments are closed.