کراچی(پی این پی)پی آئی اے نے کراچی بیس کے لیے فضائی میزبانوں کی بھرتیوں کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایئرلائن نے 20سے 28سال کی عمر کےنوجوانوں سےفضائی میزبان کی اسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں،امیدوار اپنی درخواستیں پی آئی اے کو آن لائن ارسال کرسکتے ہیں،آن لائن درخواستیں 7 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
فضائی میزبان کیلئے کم ازکم تعلیمی قابلیت بیچلرز ڈگری مقررکی گئی ہے،واضح رہےکہ پی آئی اے نے اس سے قبل لاہور اور اسلام آباد بیس کیلئے بھی بھرتیاں شروع کی تھیں۔
PNP
Comments are closed.