سندھ میں پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنان رہا ہوگئے، مشکلات کے باوجود پارٹی اور قائد کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے والے کارکنان کو سلام پیش کرتےہیں، حلیم عادل شیخ
کراچی (پی این پی) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے ہم اپنے ان کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں جو تمام مشکلات کے باوجود اپنی جماعت اور اپنے قائد کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ ان کے اہلِ خانہ نے بھی بڑی قربانیاں دیں، جنہیں پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔
اپنےایکس بیان میں انہوں نے کہا ہم اپنی تنظیم اور وکلا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی کوششوں سے ان کارکنان کی رہائی ممکن ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج ہمارے تمام کارکنان رہا ہو گئے۔سندھ میں کوئی احتجاج نہیں ہو رہا تھا اور پارٹی کی قیادت سہیل آفریدی کی دعوت پر صوابی میں موجود تھی۔ اس کے باوجود سندھ پولیس کی جانب سے کارکنان کو حراست میں لیا گیا۔ سندھ حکومت خود کو جمہوری کہتی ہے؛ عوام کو سوچنا ہوگا کہ اس طرزِ عمل میں جمہوریت کہاں ہے؟ہم اپنے ان کارکنان کو سلام پیش کرتے ہیں جو تمام مشکلات کے باوجود اپنی جماعت اور اپنے قائد کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ ان کے اہلِ خانہ نے بھی بڑی قربانیاں دیں، جنہیں پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔ہم اپنی تنظیم اور وکلا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی کوششوں سے ان کارکنان کی رہائی ممکن ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج ہمارے تمام کارکنان رہا ہو گئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.