by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں بڑی واردات مسلح ملزمان پیٹرول پمپ ملازمین سے 62 لاکھ روپے چھین کر فرار

کراچی (پی این پی) کورنگی عوامی کالونی تھانے کی حدود میں بینک کے باہر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جہاں ملزمان پیٹرول پمپ کے2  ملازمین سے 62 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔پمپ ملازمین کے 2 ملازمین 62 لاکھ روپے جمع کروانے بینک جارہے تھے۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو ملازمین سے نقدی سے  بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے، ملزمان رانگ سائیڈ سے ہسپتال کی جانب سے آئے اور واردات کرکے فرار ہوگئے۔



PNP

Comments are closed.