by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ریاست خیرپور کے آخری حکمران علی مراد خان تالپور انتقال کر گئے

سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہزہائینس علی مراد خان تالپور 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علی مراد خان تالپور ایس آئی یو ٹی اسپتال سکھر میں زیر علاج تھے۔

میر علی مراد خان تالپور 29 جون 1933 کو انگلینڈ کے شہر برائٹن سسکس میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم سینٹ بونا وینچر ہائی اسکول حیدرآباد سے حاصل کی۔

اہل خانہ کے مطابق میر علی مراد خان تالپور نے اعلیٰ تعلیم برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سابق ریاست خیرپور کے آخری حکمران ہزہائینس میر علی مراد خان تالپور کے انتقال پر آج ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی۔



PNP

Comments are closed.