by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ٹی آئی صوابی سے گزر کر دکھائے، گورنر کُنڈی کا چیلنج

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی نے تحریک انصاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی پی ٹی آئی کے لیے پل صراط ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ صوابی سے گزر کے دکھائیں، ہم انتظار کریں گے۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے فیصل کریم کُنڈی نے کہا کہ کے پی میں دہشت گردی ہے، اور صوبائی حکومت نے سرکس لگایا ہوا ہے، ان کے ساتھ 2 ہزار سے بھی کم لوگ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ اتنی کمزور، نالائق اور نااہل حکومت ہے کہ ان کے اپنے وزراء اور ایم پی اے اُٹھائے جا رہے ہیں تو استعفا دے دیں۔ان کے رہنما ،وزراء اور منتخب نمائندے خود گرفتاریاں دے رہے ہیں اور رو پوش ہو رہے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ اگر انہوں نے آئین کی کوئی خلاف ورزی کی ہے تو پی ٹی آئی ان کے خلاف عدالت چلی جائے۔ 



PNP

Comments are closed.