by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں پر حملے، 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی

فائل فوٹو

سعودی عرب کے دو ہوائی اڈوں پر حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

سعودی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

اسی طرح ابہا ایئرپورٹ کی تنصیبات پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک حملہ بدھ اور دوسرا منگل کو ہوا۔

ادھر یمن میں سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض پر حملے میں استعمال ہونے والا بیلسٹک میزائل لانچر تباہ کردیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ شام حوثیوں کے خلاف لڑنے کے لیے یمن میں فوج بھیجنے پر غور کررہا ہے۔



PNP

Comments are closed.