پورا نظام فرسودہ، بدبودار اور زوال پذیر ہے: لیاقت بلوچ
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پورا نظام فرسودہ، بدبودار اور زوال پذیر ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس حکومتی بھتہ خوری ہے، حکومت پیٹرول لیوی ٹیکس اور آئی پی پیز کے عذاب کا خاتمہ کرے۔
PNP
Comments are closed.