کراچی (پی این پی) کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر و معاشی حب کراچی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے 20 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کے حکم پر شہر میں 20 اکتوبر تک کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
دفعہ 144 کے تحت 5 سے زائد افراد کے اجتماع، جلسے، جلوس، احتجاج اور دھرنوں پر پابندی ہو گئی۔ سڑکوں کی بندش، امن وامان کے خدشات کے پیشِ نظر پابندی عائد رہے گی۔
PNP
Comments are closed.