by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کوئٹہ میں آٹا مہنگا ہو گیا

—فائل فوٹو

کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے، 15 روپے مہنگا ہونے کے بعد آٹا 145 روپے سے 160 روپے کلو ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

شہر میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3  ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ سے اب تک آٹے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے جبکہ 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 250 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ میں سرکاری طور پر آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 640 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ نانبائیوں نے آٹے کی قیمت کو جواز بنا کر 40 روپے والی روٹی کا وزن کم کر دیا ہے، تندوروں پر 40 روپے والی روٹی کا وزن مقررہ 310 گرام سے کم کر کے 230 سے 270 گرام کر دیا گیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر آٹے اور روٹی کی فروخت یقینی بنائے۔



PNP

Comments are closed.