پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس کی گراوٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ نے تیز کردی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 1964 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 65 ہزار 124 پر بند ہوا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بازار میں ایران امریکہ جنگ سے خام تیل کی قیمتیں، سعودی عرب پر حملہ، 29 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود بڑھانے کی تبصروں سے انڈیکس مجموعی طور پر منفی رجحان میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ البتہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ نے انڈیکس کی گراوٹ کو تیز کیا۔
حصص بازار میں آج 36 کروڑ شیئرز کے سودے ساڑھے 14 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 209 ارب روپے کم ہو کر 18 ہزار 359 ارب روپے پر ہے۔
PNP
Comments are closed.