تیسرا ٹی20، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو جیت کےلیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔
اس میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بجھی بجھی نظر آئی، سوائے کپتان صاحبزادہ فرحان کے کوئی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔
صاحبزادہ فرحان نے 47 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں عرفات منہاس نے 34 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ حسن نواز نے 16، عبدالصمد نے 15 اور فخر زمان نے 12 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نے 3، نوان تھشارا اور ایشان ملنگا نے دو دو جبکہ وجیاکانتھ ویاسکانتھ نے ایک وکٹ لی۔
PNP
Comments are closed.