عمیر رفیع بٹ مسلسل چوتھی مرتبہ بیلجیم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے گزشتہ روز منعقد ہونے والے انتخابات میں انہوں نے 22 ووٹنگ کلبز میں سے 16 ووٹ حاصل کر کے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور ایک بار پھر فیڈریشن کی قیادت کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
عمیر رفیع بٹ کی مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی کو بیلجیم کرکٹ کے حلقوں میں ان پر اعتماد کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ان کی قیادت میں کرکٹ کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر کھیل کو متعارف کرانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔
عمیر رفیع بٹ کے نمایاں کارناموں میں ای یو ٹی ٹوئنٹی بیلجیم فرنچائز لیگ کا انعقاد بھی شامل ہے، جسے یورپ میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جاتا ہے۔ اس لیگ کے انعقاد نے بیلجیم میں کرکٹ کو نئی جہت دینے اور فرنچائز کرکٹ کے تصور کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا جاوید کوثر، سردار صدیق خان، کونسلر محمد ناصر اور دیگر نے عمیر رفیع بٹ کو مسلسل چوتھی مرتبہ چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ مدت میں بھی بیلجیم کرکٹ کی ترقی، نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور یورپ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
PNP
Comments are closed.