مریم نواز نے لائیو اسٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا، 16 ارب 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دینے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لائیو اسٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لائیو اسٹاک کارڈ فیز 1 کے قرضوں کی واپسی کی شرح 96 فیصد رہی۔
لائیو اسٹاک کارڈ فیز 2 کے تحت فارمرز کو 16 ارب 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے جبکہ فی مویشی 27 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
فارمرز قرض کی رقم کا 25 فیصد حصہ اے ٹی ایم کے ذریعے نقد بھی حاصل کر سکیں گے۔
بریفنگ کے مطابق سعودی عرب، چین، آذربائیجان اور یورپی منڈیوں میں گوشت برآمد کرنے کے معاہدے کیے گئے ہیں، پنجاب کی گوشت کی برآمدات میں ایک سال کے دوران 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.