ایرانی کمانڈر کا اردن میں حملے کے دوران 200 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں ایک حملے کے نتیجے میں 200 امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔
محمد رضا نقدی کے مطابق، اس واقعے میں امریکی ہلاکتوں کی اطلاع اردن کے ہلالِ احمر نے دی۔ تاہم، اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ایرانی کمانڈر نے مزید دعویٰ کیا کہ کویت اور بحرین میں ایسے ہوٹلوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی فوجی مقیم تھے۔
ان کے بقول، مبینہ حملوں کے بعد ہوٹلوں کے باہر کافی دیر تک ایمبولینسوں کی آمدورفت جاری رہی۔ تاہم، انہوں نے ان واقعات میں ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد اور حملوں کی دیگر تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ان دعوؤں کے حوالے سے اردن، کویت اور بحرین کے حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے آنا باقی ہے، جبکہ امریکی ہلاکتوں سے متعلق دعوے کی بھی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔
PNP
Comments are closed.