by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہماری ذمے داری ہے نوجوانوں کو تعلیم مواقع اعتماد فراہم کریں نفرت کیخلاف کھڑے ہوں: آصفہ بھٹو زرداری

 کراچی ( پی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہماری ذمے داری ہے کہ نوجوانوں کو تعلیم، مواقع اور اعتماد فراہم کریں۔ نفرت کے خلاف کھڑے ہوں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحۂ کار ساز میں 180 سے زائد بےگناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اُن کے خاندان آج بھی اُس ہولناک رات کے درد کو اپنے دلوں میں لیے ہوئے ہیں۔ میری والدہ اُن خطرات سے بخوبی واقف تھیں، جن کا انہیں سامنا تھا۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے انتہا پسندی کی قوتوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا۔  جس مستقبل کے لیے بہت سے لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں، اُس مستقبل کی تعمیر نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بحیثیت قوم ہماری ذمے داری ہے نوجوانوں کو تعلیم، مواقع، اعتماد فراہم کریں، نفرت کے خلاف کھڑے ہوں اور دوسروں کے وقار کا تحفظ کریں۔



PNP

Comments are closed.