جے ڈی وینس کا نیتن یاہو کی انتخابی مہم کی حمایت سے انکار
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی انتخابی مہم کی حمایت کرنے سے گریز کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی انتخابی سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جے ڈی وینس کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی حمایت کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران امریکی نائب صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو کی کھلی حمایت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی توثیق کریں گے؟
جواب میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر کی حمایت سیاسی تاریخ میں انتہائی مؤثر سمجھی جاتی ہے، تاہم ان کی اپنی توجہ امریکی امیدواروں اور ملک میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر مرکوز ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ نہ نیتن یاہو کی حمایت کر رہے ہیں اور نہ ہی ان کی مخالفت، بلکہ اسرائیل کے انتخابی عمل سے خود کو الگ رکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کی انتخابی مہم کے لیے اپنی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اظہار کیا تھا۔
PNP
Comments are closed.