کراچی میں ابراہیم حیدری نئی آبادی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، مقتول کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہوتے وقت گولی کا خول بھی لے گئے۔
فائرنگ کے وقت مقتول کی بیوی بھی گھر میں موجود تھی۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.