by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پی ایس ایکس میں آج بھی منفی رجحان، انڈیکس 814 پوائنٹس کم ہوگیا

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی منفی رجحان رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 814 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 65 ہزار 151 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس ایک ہزار 314 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک میں مہنگائی کی لہر کے سبب 26 اکتوبر اجلاس میں شرح سود اضافے کی توقعات زور پکڑ رہی ہیں۔ جس سے انڈیکس مسلسل دوسرے روز گرا ہے۔ 

حصص بازار میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے 19 ارب 42 کروڑ روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 118 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار 306 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 



PNP

Comments are closed.