by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستانی یوٹیوبر امتنان احمد نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا، وجہ بھی بتا دی


پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر امتنان احمد نے صحت کے مسائل کے باعث سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔

امتنان احمد یوٹیوب پر معلوماتی اور تحقیقی ویڈیوز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جہاں وہ جنگوں، عالمی حالات، سائنس اور مختلف سماجی موضوعات پر گفتگو کرتے رہے ہیں۔

ان کی ویڈیوز کو پسند کرنے والے ناظرین کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ان کے منفرد انداز اور معلوماتی مواد میں دلچسپی رکھتی ہے۔

Famous Content Creator Imtinan Ahmad Quits Social Media

تاہم اب امتنان احمد نے اپنی صحت کی خرابی کے باعث سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوبر کو صحت سے متعلق مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے لیے مزید ویڈیوز بنانا اور پہلے کی طرح سوشل میڈیا پر سرگرم رہنا ممکن نہیں رہا۔

https://www.instagram.com/reels/DemRfTqhc3Z/

ان کے اس فیصلے کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

Famous Content Creator Imtinan Ahmad Quits Social MediaFamous Content Creator Imtinan Ahmad Quits Social MediaFamous Content Creator Imtinan Ahmad Quits Social MediaFamous Content Creator Imtinan Ahmad Quits Social Media


PNP

Comments are closed.