by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور،غلط انجکشن لگنے سے 5سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی

لاہور (پی این پی) لاہور میں ایک اور زندگی اتائیت کی بھینٹ چڑھ گئی، سندر میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 5سالہ ننھی کلی ابدی نیند سو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ سندر کی رہائشی مدیحہ کو طبعیت خراب ہونے پر قریبی کلینک لے جایا گیا جہاں اتائی ڈاکٹر کی جانب سے بچی کو انجکشن لگایا گیا۔پولیس کے مطابق انجکشن لگتے ہی بچی کی طبیعت بگڑ گئی، بچی کو تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج 5سالہ مدیحہ جانبر نہ ہو سکی۔مدیحہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق اتائی کلینک کو عملہ تالہ لگا کر فرار ہوگیا، پولیس نے اتائی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

PNP

Comments are closed.