by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ کے13 اضلاع میں 39بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

کراچی ( پی این پی ) سندھ کے 13 اضلاع کی 39 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری  کر دیا گیا ۔
الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے 22 نومبر کو پولنگ کا اعلان کر دیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، دادو اور نوشہروفیروز سمیت 13 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ 22 اکتوبر تک جاری رہے گا،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 28 اکتوبر تک ہوگی۔
 صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 29 اکتوبر کو جاری کی جائے گی،کاغذات نامزدگی 7 سے 9 نومبر تک واپس لیے جا سکیں گے،ضمنی بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو 10 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

کراچی کے ضلع جنوبی کی یو سی 8 کلری شاہ بیگ میں وائس چیئرمین کی نشست پر ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا۔



PNP

Comments are closed.