by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا،برینٹ کی قیمت پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مشرق وسطیٰ میں توانائی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

October 23, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں برینٹ کروڈ پانچ ماہ سے زائد عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ مشرق وسطیٰ سے توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بتائے جا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 79 سینٹ یعنی 0.7 فیصد اضافے کے بعد 113.96 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ کاروبار کے دوران قیمت 114.72 ڈالر تک پہنچ گئی، جو 4 مئی کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے فیوچرز کی قیمت میں 1.10 ڈالر یعنی 1.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 100.57 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

برینٹ کروڈ مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کی جانب گامزن ہے اور اس ہفتے اس کی قیمت میں تقریباً 4 فیصد اضافہ متوقع ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت ہفتے کے اختتام پر 0.8 فیصد کمی کے ساتھ بند ہونے کی توقع ہے۔

PNP

Comments are closed.