کراچی (پی این پی) ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے ڈیلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتہ کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے تحت شہری ہفتہ کے روز بھی اپنے تیار شدہ پاسپورٹس وصول کرسکیں گے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کے روز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں مزید سہولت فراہم کی جاسکے تاہم ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی یہ خصوصی سہولت ابتدائی طور پر دو ماہ تک جاری رہے گی۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایسے پاسپورٹس جو چھ ماہ سے زائد عرصے تک متعلقہ دفاتر سے وصول نہیں کیے گئے، انہیں حکومتی پالیسی کے مطابق تلف کردیا جائے گا۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے تیار شدہ پاسپورٹس بروقت متعلقہ پاسپورٹ دفاتر سے وصول کرلیں تاکہ کسی بھی دشواری سے بچا جاسکے۔
PNP
Comments are closed.