by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ میں 2 سال کے دوران 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد آن لائن ڈرائیونگ لائسنس جاری

کراچی (پی این پی) سندھ میں 24 اکتوبر 2024 کو شروع ہوئے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو 2 سال مکمل ہوگئے۔ 

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لائسنس سندھ یونس چانڈیو نے بتایا کہ سندھ بھر میں 2 سال کے دوران آن لائن سسٹم میں 947318 یوزر رجسٹرڈ ہوئے، شہریوں نے گھروں پر بیٹھ کو 680522 آن لائن ڈرائیونگ لائسنس خود جاری کیے۔

 یونس چانڈیو کے مطابق 601059 شہریوں نے از خود آن لائن لرنر ڈرائیونگ لائسنسوں کا اجراء کیا، 57432 شہریوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنسز کی خود تجدید کی اور گھر بیٹھے لائسنس وصول کیے، اسی طرح 22031 شہریوں نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا از خود اجراء کیا۔ 

 ڈی آئی جی یونس چانڈیو نے بتایا کہ شہری سندھ حکومت کی جانب سے فراہم جدید سہولتوں کا بھرپور استفادہ کررہے ہیں، اس سے رشوت ستانی ختم ہوکر رہ گئی ہے جب کہ ہماری  اسپیشل ٹیمیں لوگوں کو گھر بیٹھے بھی لائسنس جاری کرکے دے رہی ہیں۔



PNP

Comments are closed.