بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دو اجلاس کے موقع پر خارجہ امور پر پریس کانفرنس کے دوران دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کی وضاحت کی۔ہفتہ کے روزاس تناظر میں سی جی ٹی این کی جانب سے 44 ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق 32 ہزار 266 جواب دہندگان نے اہم ممالک کی چین کی سفارتکاری کے اصولوں اور اقدامات کو وسیع پیمانے پر سراہا۔ سی جی ٹی این کے "چائنا فیوریبلٹی” عالمی سروے میں 89 فیصد جواب دہندگان چین کو ایک کامیاب ملک کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس تناسب میں 4.8 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 77.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین ایک قابل احترام ملک ہے اور اس رائے کے تناسب میں 1.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ 87.2 فیصد نے چین کے بین الاقوامی اثر و رسوخ میں نمایاں اضافے کو تسلیم کیا اور رائے کے تناسب میں 8.4 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ۔ دو سالوں میں چین کو ایک پر کشش ملک کے طور پر ماننے والوں کی رائے کا تناسب 14.8 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 72.7 فیصد تک پہنچا ہے ۔سروے میں چین کے سفارتی نظریے اور طرز عمل کو عالمی جواب دہندگان کی جانب سے وسیع پیمانے پر پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ 87.6 فیصد جواب دہندگان نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشٹو ،عالمی ترقی کے فروغ اور عملی تعاون کو گہرا کرنے کی حمایت کی ۔ 90.3 فیصد نے گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو کی تعریف کی اور تمام ممالک کے جائز سیکیورٹی خدشات کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ 91.3 فیصد نے گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کے حوالے سے اجتماعی امن ،ترقی، انصاف، جمہوریت اور تمام انسانیت کے لئے آزادی کی مشترکہ اقدار کے فروغ پر زور دیا ۔یہ سروے سی جی ٹی این نے رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے تعاون سے "انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل کمیونیکیشن آف چائنا ان دی نیو ایرا "کے ذریعے کیا جس میں عالمی جواب دہندگان سے رائے لی گئی جس میں فیوریبلٹی” عالمی رائے عامہ سروے اور "گلوبل گورننس اینڈ انٹرنیشنل آرڈر” گلوبل سروے بھی شامل ہیں۔ جواب دہندگان کا تعلق امریکہ، برطانیہ، فرانس، اسپین اور آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ برازیل، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، مصر اور جنوبی افریقہ جیسے ترقی پذیر ممالک سے تھا۔
Trending
- کراچی:حب ریور روڈ پر مزدا کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
- گاڑیوں کے سائیڈ شیشے چوری کرنے والا خاندانی گروہ گرفتار
- ایران نے فٹبال ٹیم کی کپتان کے منجمند اثاثے بحال کر دیے
- ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
- پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
- وزیراعظم سے کینیڈین ہم منصب کا رابطہ، جنگ بندی کی پاکستانی کوششوں کی پذیرائی
- شادی کی عمر اٹھارہ سال ہونا لازم قرار ،نکاح خواہ کو کم از کم ایک سال قید ،ایک لاکھ جرمانہ ہوگا
- رجب بٹ نئی مشکل میں پھنس گئے، خاتون سے زیادتی کیس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر
- 400 کلو چاندی کہاں گئی؟ پاکستان کسٹمز کے 2 اہلکار گرفتار
- رنویر الہ آبادیا کا سمے رائنا کے طنز پر ردعمل وائرل