by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شاہ ویر کادوانی کی نئی تصاویر دیکھ کر صارفین کو ارجن کپور یاد آگئے، دلچسپ تبصرے کر ڈالے


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار شاہ ویر کادوانی اپنے نئے ڈرامے کی ساتھی اداکارہ عینا آصف کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر پھر سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ کا نشانہ بن گئے۔

حال ہی میں شاہ ویر کادوانی نے انسٹاگرام پر ڈرامے کی نئی قسط کے کچھ بی ٹی ایس مناظر شیئر کیے، جن میں دونوں اداکار خوبصورت لباس زیب تن کیے مختلف انداز میں پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصاویر میں شاہ ویر سیاہ سوٹ جبکہ عینا آصف ہلکے نیلے رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں۔

Image

تاہم تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے شاہ ویر کادوانی کی اداکاری اور انداز پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔

ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ ’یہ واحد شخص ہے جو ارجن کپور کو آسانی سے شکست دے سکتا ہے‘۔ دوسرے نے لکھا کہ ’بھائی آپ نے تو رونگٹے بٹھا دیے‘۔

دوسری جانب متعدد مداح شاہ ویر کادوانی کی حمایت کرتے اور ان کی تعریف کرتے بھی نظر آئے۔

Image

Image

Image


PNP

Comments are closed.