by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد حاصل کرلیے گئے

پشاور(پی این پی)سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں کی کرپشن کے شواہد حاصل کرلیے گئے۔

خیبرپختونخوا (کے پی )حکومت کے مطابق معزول وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل اور محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ان کا خیال رکھا جارہا ہے تاہم سہیل آفریدی کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن اور بے ضابطگیوں کے ثبوت ملے ہیں، وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوچکے لیکن انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔کے پی حکومت کے مطابق تمام محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے ابتدائی انکوائری کے بعد کیسز نیب اور اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں گے، صحت کارڈ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

(کے پی)حکومت نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان موجودہ ٹیکنوکریٹ حکومتی سیٹ اپ میں حصہ نہ ملنے پر ناراض ہیں۔

PNP

Comments are closed.