by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حلیم عادل شیخ کی سندھ حکومت پر تنقید، سڑکوں کی تعمیر میں ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنے کا الزام

کراچی (پی این پی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی انٹرنیشنل معیار کی کارپٹنگ کا شاہکار دیکھیں، عوام کے ٹیکس کا پیسہ اس طرح ضائع کرنا آخر کب تک جاری رہے گا۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک سڑک کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا 16 سالہ حکمرانی کے باوجود سڑکوں کے نام پر عوام کو یہ مذاق دکھایا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ سڑک عوام کی سہولت کے لیے بنائی جا رہی ہے یا صرف سرکاری فنڈز ہڑپ کرنے کے لیے؟

اپنے ایک اور بیان میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کا راستہ سیاسی انتقام، گرفتاریوں اور پابند سلاسل کرنے میں نہیں بلکہ سیاسی استحکام اور انصاف میں ہے۔عمران خان، ان کی فیملی اور تحریک انصاف کی قیادت کو قید رکھ کر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ فیصلہ ساز ہوش کے ناخن لیں، عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں اور عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری رہا کریں۔



PNP

Comments are closed.