by Rao Imran Suleman
Rao Nama

زبردستی کاروبار بند کرانا قابلِ مذمت،جماعت اسلامی ایم کیو ایم کی روش پر چل پڑی ہے: سعید غنی

 کراچی ( پی این پی ) سندھ کے وزیرِ محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ زبردستی کاروبار بند کرانا قابلِ مذمت ہے۔ جماعت اسلامی ایم کیو ایم کی روش پر چل پڑی ہے۔

کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ زبردستی کاروبار بند کرانا قابلِ مذمت ہے، اگر عوام کی حمایت ہو گی تو وہ خود کاروبار بند کریں گے۔ایم کیو ایم ختم ہو گئی اور جماعت اسلامی کو بھی عوام نے مسترد کیا۔ سندھ اسمبلی میں قرارداد آئے گی، کئی چہرے بےنقاب ہوں گے، سندھ کی تقسیم کے خلاف ہمارا مؤقف واضح ہے، انتظامی یونٹس کا مطلب اگر ڈویژن اور اضلاع ہیں تو بات ہو سکتی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ انتظامی ڈویژن کی آڑ میں سندھ کی تقسیم قبول نہیں، سندھ کا وزیرِ اعلیٰ ایک ہی رہے گا، مراد علی شاہ جو موجود ہیں۔ایم کیو ایم باہر صوبوں کی بات کرتی ہے، اسمبلی میں کہتی ہے تقسیم نہیں چاہتے، اس وقت ایم کیو ایم خود الجھن کا شکار ہے۔



PNP

Comments are closed.