پاکستان کی طرف سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر رضا اللّٰہ نے کہا ہے کہ مجھے بالکل نہیں پتہ تھا کہ ٹیسٹ کے لیے سلیکٹ ہوجاؤں گا۔ کوشش ہے کہ وقار یونس کی طرح کامیابیاں حاصل کروں۔
اپنے انٹرویو میں رضا اللہ کا کہنا تھا کہ والد کو پتہ نہیں تھا کہ میں کرکٹ کھیلتا ہوں۔ والدہ کو کرکٹ کھیلنے کا علم تھا، والدہ اور بڑے بھائی نے سپورٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بالکل نہیں پتہ تھا کہ ٹیسٹ کے لیے سلیکٹ ہوجاؤں گا۔ ایک ہفتے کے ٹرائل کے بعد گھر پہنچا تو فون آگیا کہ فوری واپس کرکٹ اکیڈمی پہنچیں۔ فون آنے پر بھی مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں ٹیسٹ کھیلنے جا رہا ہوں۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی واپس پہنچنے پر پتہ چلا کہ مجھے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے جانا ہے۔
اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے رضا اللہ کا کہنا تھا کہ پہلا اوور کرواتے وقت بھی میری کوشش یہی تھی کہ گیند لائن اینڈ لینتھ میں کروں۔ میں نے بس لائن اینڈ لینتھ پر گیند کی اور رزلٹ الحمدللّٰہ اچھا نکلا۔
انہوں نے کہا کہ شروع سے وقار یونس کو دیکھا ہے، اپنی بولنگ کے لیے وقار یونس کو ہی فالو کرتا ہوں۔ کوشش ہے کہ وقار یونس کی ہی طرح کامیابیاں حاصل کروں۔
فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ میں زندگی کو انجوائے کرتا ہوں، اور سیکھنے کی کوشش زیادہ کرتا ہوں۔
PNP
Comments are closed.