by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ روانہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) پر دستخطوں کے تسلسل میں 21 جون 2026 کو برگن اسٹاک، سوئٹزر لینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب جنگ بندی مذاکرات کیلئے ایرانی وفد سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگیا ہے، جبکہ امریکی نائب صدر کی روانگی بھی متوقع ہے۔



PNP

Comments are closed.