by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی نہیں دکھائی: بیرسٹر گوہر

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات تو جنگوں میں بھی ہوتے ہیں، ہمارا لانگ مارچ رکا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات کے حوالے سے مخلص ہے تو بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ پُرامن ہیں، جمہوریت میں احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس ہے۔



PNP

Comments are closed.