بیجنگ :چینی حکومت نے 2026 کی حکومتی ورک رپورٹ غور کے لیے قومی عوامی کانگریس میں پیش کی۔ رپورٹ میں پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے ابتدائی سال میں متوقع جی ڈی پی نمو کا ہدف 4.5 سے 5 فیصد مقرر کیا گیا، جبکہ عملی کام کے دوران اس سے بہتر نتائج حاصل کرنے کی کوشش پر بھی زور دیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کو اجاگر کرتی ہے،اور اس سے دنیا کو کون سے نئے مواقع ملیں گے؟اعلیٰ معیار کی معاشی ترقی کا ایک اہم مظہر کھپت پر مبنی تبدیلی ہے۔ رپورٹ میں شہری اور دیہی باشندوں کی آمدنی بڑھانے کے منصوبے، اشیائے صرف کو فروغ دینے ، خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور “چین میں خریداری” کے برانڈ کو فروغ دینے جیسے متعدد اقدامات پیش کیے گئے ، جو دنیا کو چین کی وسیع مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔ رپورٹ میں “اسمارٹ معیشت کی نئی شکل قائم کرنے” کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی لیبارٹری سے نکل کر مارکیٹ میں داخل ہو گی اور اس کی صنعتی و بڑے پیمانے پر اطلاقی ترقی متوقع ہے۔اسی دوران حکومتی ورک رپورٹ میں خدمات کے شعبے کو مرکز بناتے ہوئے مارکیٹ تک رسائی اور کھلے پن کے شعبوں میں توسیع، دو طرفہ سرمایہ کاری کے تعاون میں اضافہ، غیر ملکی تجارت کے حجم کو مستحکم رکھنے اور اس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر جیسے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ یہ اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ چین ادارہ جاتی نوعیت کے کھلے پن کو بتدریج وسعت دینے اور عالمی اقتصادی گردش کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ کئی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا خیال ہے کہ جب دنیا میں تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے وقت میں چین کا اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو بڑھانا کثیر قطبی دنیا میں باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ