by Rao Imran Suleman
Rao Nama

غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ 2 خواتین کی ضمانتیں خارج

—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں  2 خواتین کی ضمانتیں خارج کر دیں۔

عدالت نے نمرہ کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے مسکان کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی آذربائیجان کی خاتون ڈیانا نے ملزم احمد تنویر کو بے قصور قرار دیا تھا۔

نئے ویڈیو بیان میں غیر ملکی خاتون نے کہا تھا کہ میرےساتھ ہونے والی زیادتی سے احمد تنویر کا کوئی تعلق نہیں ہے، احمد تنویر نے میرے ساتھ زیادتی نہیں کی نہ میرا موبائل فون لیا، میں نے پہلا بیان کسی دباؤ میں آکر دیا تھا۔

غیرملکی خاتون ڈیانا نے ایمبیسی دستاویزات کے ذریعے بھی ملزم احمد تنویر کو بےقصور قرار دیا تھا جبکہ دیگر 2 ملزمان محسن اور عزیر کو بھی معاف کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ معاملہ مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتی۔



PNP

Comments are closed.