by Rao Imran Suleman
Rao Nama

رکشے اور اس کی چھت پر اسکول کے 28 کم عمر طلبا و طالبات کی سواری، ویڈیو وائرل

مظفر گڑھ(پی این پی)مظفرگڑھ میں چار، پانچ، یا 6 نہیں،

بلکہ ایک ہی رکشے میں 28 کم عمر طلبا کو خطرناک انداز میں لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔رکشہ ڈرائیور نے رکشے کی چھت پر بھی بچوں کو سوار کیا، ویڈیو میں بچوں کے خطرناک انداز میں چلتے رکشے کی چھت پر بھی بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تھانہ سٹی علی پور نے رکشے میں خطرناک انداز میں بیٹھے طلبا کو اتار کر دیگر رکشوں پر گھر پہنچایا۔

PNP

Comments are closed.