by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستانی نوجوان کی محبت میں اٹلی کی لڑکی جہلم پہنچ گئی

جہلم(پی این پی)اٹلی سے تعلق رکھنے والی جیسمین نامی لڑکی اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے جہلم پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی لڑکی جیسمین اور جہلم کے رہائشی پاکستانی نوجوان حیدر کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی، جو وقت گزرنے کے ساتھ محبت میں بدل گئی۔اطالوی لڑکی نے حیدر سے شادی کا فیصلہ کیا اور اسلام قبول کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئی، دونوں شادی کے قانونی مراحل مکمل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم بھی پہنچ گئے۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی نوجوان حیدر ایک پراپرٹی آفس میں بطور آفس بوائے کام کرتا ہے۔

PNP

Comments are closed.