انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم بنگلادیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
جاپان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ اعوان نے 2 گول کیے جبکہ حیدر عصام، محمد یحییٰ اور عدیم نے ایک ایک گول کیا۔
قومی ٹیم اتوار کو سیمی فائنل کھیلے گی جس میں پاکستان کا مقابلہ جاپان یا بھارت کی ٹیم سے ہو گا۔
سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا زیادہ امکان ہے۔
PNP
Comments are closed.