by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جس ملک میں 5 تعلیمی نظام چل رہے ہوں وہاں ایک قوم کیسے بن سکتی ہے: حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جس ملک میں 5 تعلیمی نظام چل رہے ہوں وہاں ایک قوم کیسے بن سکتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ قومی نصاب کو ترتیب دینے کے لیے آج تک تعلیمی پالیسی ہی نہیں بن سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی نرسری پر حکومتوں نے پابندی لگائی ہوئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ طلبا یونین پر پابندی سے پہلے ماحول پُرامن تھا لیکن پابندی کے بعد لسانی گروہ آئے اور تشدد ہوا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں تقریباً 4000 اسکول آؤٹ سورس کیے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز 13 ہزار سے زائد سرکاری اسکول آؤٹ سورس کر چکی ہیں۔



PNP

Comments are closed.