خواجہ آصف کا بلاول کے ریفرنڈم کو چور دروازہ کہنے پر اعتراض
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بلاول بھٹو زرداری کے ریفرنڈم کو چور دروازہ کہنے پر اعتراض کردیا۔
ایک بیان میں خواجہ آصف نے سسٹم ری سیٹ کو عوامی رائے سے جوڑا اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر بھی طنز کیا۔
انہوں نے پی پی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ حکومتی کارکردگی میں نفع کے ساتھ نقصان بھی اٹھائیں، یہ لوگ 2022ء سے ن لیگ کے ساتھ حکومت میں اتحادی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کیا بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ صاف ہیں، کیا پی پی چیئرمین لیکچر یا دھمکی دینے کا حق رکھتے ہیں؟ پی پی پی کے پاس سندھ کی حکومت 18 سال سے ہے، کیا سندھ جنت بن گیا ہے؟
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سسٹم عوامی تائید کے بغیری ری سیٹ نہیں ہو سکتا، سیاسی لوگوں کو عوام سے رجوع کرنے کے طریقہ کار کو چور دروازہ نہیں کہنا چاہیے۔
PNP
Comments are closed.