by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایم کیو ایم پاکستان کے اعجاز الحق نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

 کراچی ( پی این پی ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اعجاز الحق نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

استعفیٰ کے متن میں انہوں نے لکھا کہ حلقے کے مسائل اُجاگر کرنے پر میرے خلاف الزامات عائد کیے گئے۔ 

’’جنگ ‘‘ کے مطابق اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ایوان کا رکن رہنے کا کوئی جواز نہیں جہاں عوامی مسائل بھی نہ اٹھائے جاسکیں۔ اپنی مرضی سے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ سپیکر سندھ اسمبلی میرا استعفیٰ فوری طور پر منظور کریں۔

اعجاز الحق حلقہ 121 کراچی غربی سے ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔



PNP

Comments are closed.