اسلام آباد( پی این پی ) گندم کی درآمد کے باوجود ملک میں آٹےکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق کراچی میں آٹے کے 20 کلوکا تھیلا 100روپے مہنگا ہوکر 3600 روپے تک پہنچ گیا اور ایک ہفتے میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 334 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، حیدرآباد اور بنوں سمیت کئی شہروں میں 20 کلو آٹا 3600 روپےتک ہوگیا، پشاور میں 20 کلوآٹا 250 روپے مہنگا ہوکر 3ہزار550 روپے تک پہنچ گیا جب کہ راولپنڈی میں 20 کلوآٹا 66.66 روپے مہنگا ہوکر 3ہزار533 روپے کا ہوگیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق لاہور میں20 کلوآٹا 333 روپے مہنگا ہوکر 3ہزار467 روپے تک چلا گیا ہے، گوجرانوالہ میں 20 کلوآٹا 333 روپے مہنگا ہوکر 3ہزار400 روپے تک پہنچ گیا۔
سکھر میں 20 کلو آٹے کی قیمت 280 روپے بڑھ کر 3ہزار360 روپے تک ہوگئی جب کہ کوئٹہ میں 20 کلوآٹا 110 روپے مہنگا ہونے کے بعد قیمت 3ہزار 330 روپے تک ہوگیا۔
PNP
Comments are closed.