دبئی(نیوزڈیسک)یو اے کے باشندے نے بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے 8 پاکستانی و بھارتی باشندوں کی جان بچالی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شکار کے لیے نکلنے والے یہ تمام غیر ملکی کرائے کی کشتی الٹنے پر جان بچانے کے لیے سمندر میں ہاتھ پاؤں مار رہے تھے۔
عیسٰی محمد الفلاسی نے گلف نیوز کو بتایا کہ میں دبئی کی الحمریہ پورٹ سے شکار کے لیے نکلا تھا۔ بہت دور میں نے ایک شخص کو لائف جیکٹ میں دیکھا۔ لہریں اُسے اِدھر سے اُدھر لے جارہی تھیں۔ وہ بہت تک چکا تھا اور قریب المرگ تھا۔
عیسٰی محمد الفلاسی نے بتایا کہ اپنے ساتھ موجود 2 فشنگ ورکرز کی مدد سے اس شخص کو سمندر سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد دی۔
جس کی جان بچائی گئی تھی اس نے بتایا کہ مزید 9 افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ عیسٰی محمد الفلاسی نے ان سب کو تلاش کیا اور بچایا۔ ان کی کشتی میں فون سسٹم نہیں تھا اس لیے متعلقہ اداروں کو مطلع نہیں کیا جاسکتا تھا۔
عیسٰی محمد الفلاسی نے مجموعی طور پر 6 بھارتی اور 2 پاکستانی باشندوںکو باشندوں کو بچایا۔ یہ لوگ 11 جنوری کو ایک فشنگ بوٹ کرائے پر لے کر نکلے تھے۔ عیسٰی محمد الفلاسی کا ریسکیو آپریشن نصف گھنٹے تک جاری رہا۔ 2 افراد دم توڑ چکے تھے جنہیں عیسیٰ محمد الفلاسی نے سمندر سے نکال کر ساحل پر پہنچایا۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔