عامر خان کی معروف ترین فلموں میں سے ایک ”دنگل“ میں ”ببیتا پھوگٹ“ کے بچپن کا کردار نبھانے والی چائلڈ آرٹسٹ سُہانی بھٹناگر ہفتے کودہلی میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سہانی کی موت غلط علاج کی وجہ سے ہوئی ہے۔
انہوں نے فلم ”دنگل“ میں چھوٹی ببیتا کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کے انتقال سے انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سہانی بھٹناگر کو کچھ عرصہ قبل ٹانگ میں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد ان کے فریکچر کا علاج شروع کیا گیا۔
دوران علاج ان میں دوائیوں کے مضر اثرات نمایاں ہونے لگے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے جسم میں سیال بننا شروع ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔
سہانی کافی دنوں سے دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل تھیں۔ ان کی آخری رسومات ہفتہ کو فرید آباد میں ادا کی جائیں گی۔
سہانی بھٹناگر فلم ’دنگل‘ میں عامر خان، ساکشی تنور اور زائرہ وسیم کے ساتھ نظر آئی تھیں۔سہانی کو ان کی پرفارمنس پر داد بھی ملی تھی۔
”دنگل“ کے بعد سہانی بھٹناگر کو کئی ٹی وی اشتہارات میں بھی دیکھا گیا تھا۔کچھ عرصے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑ کر پڑھائی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔سہانی بھٹناگر کی موت پر عامر خان پروڈکشن کی جانب سے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔
پوسٹ میں انہوں نے سہانی کو اداکاری کے لیے ایک اسٹار قرار دیا ہے۔
پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اداکارہ کی موت سے پروڈکشن ہاؤس کو صدمہ پہنچا ہے۔ وہ ان کے لیے ایک اسٹار تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔
Trending
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔